پاکستان

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی امریکن طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں