کابل(عکس آن لائن)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ عبید اللہ شنواری نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش کار بم دھماکے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ اہلکار سول آرڈر فورس سے تعلق رکھتے تھے جو افغان آرمی کے ماتحت ہے۔دوسری جانب مقامی طالبان کمانڈر نے ننگرہار فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بمبار حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور افغان فوج شہریوں پر بمباری بند کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے جب کہ اس سے قبل پینٹاگون نے طالبان پر تشدد میں کمی نہ لا کر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ، مذاکرات کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
- اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
- بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،وفاقی وزیرداخلہ