پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11 پولیس اہلکار ہلاک

کابل (عکس آن لائن)افغان صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے کم از کم گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی پولیس کمانڈر دس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ دیگر دستوں کی معاونت کے لیے جا رہے تھے۔ صوبہ بدخشاں کے تیس فیصد حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

امریکا کے ساتھ فروری میں طے پانے والی امن ڈیل کے بعد سے طالبان نے غیر ملکی افواج پر حملے کافی حد تک ترک کر دیے ہیں تاہم افغان فورسز پر حملوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ثناہ اللہ روحانی نے ہفتے کی صبح بتایا کہ یہ واقعہ خاش ضلعے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی پولیس کمانڈر دس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ دیگر دستوں کی معاونت کے لیے جا رہے تھے۔

صوبہ بدخشاں کے تیس فیصد حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ امریکا کے ساتھ فروری میں طے پانے والی امن ڈیل کے بعد سے طالبان نے غیر ملکی افواج پر حملے کافی حد تک ترک کر دیے ہیں تاہم افغان فورسز پر حملوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں