اقوام متحدہ

افغانستان میں این جی اوز کی خواتین پر پابندی، یورپی یونین کی مذمت

برسلز(عکس آ ن لائن)یورپی یونین نے افغانستان میں این جی اوز کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی کی مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں یورپی یونین فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پابندی کا افغانستان کے لیے امداد پر کیا اثر پڑے گا۔واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں فلاحی تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

اور تمام مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ترجمان وزارتِ معاشی امور عبدالرحمن حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پابندی خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی تنظیموں پر اس پابندی کے اطلاق سے متعلق ابھی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں