حید رسلطان

اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فلم انڈسٹری کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے ‘ حید رسلطان

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ ایک دور میں فلم انڈسٹری سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ تھا لیکن جامع پالیسی نہ ہونے اور انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے یہ تعداد کئی گنا کم ہو گئی ہے ، ہر حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی کے اعلانات تو کئے لیکن بد قسمتی سے انہیں عملی طو رپر کچھ نہیں کیا گیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ دنیا میں کہیں بھی حکومتیں صنعتیں اور کاروبار نہیں چلاتیں لیکن حکومتیں ان کی سرپرستی او رمعاونت کرتی ہیں ۔ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرتی تو آج ہم ہمسایہ ملک کے ہم پلہ ہوتے اور قومی خزانے میں اربوں روپے جمع ہو رہے ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی وقت ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فلم انڈسٹری کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور حکومتی سطح پر ایک فنڈ قائم کیا جائے جس سے سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے اور ان کے ذریعے اس فنڈ میں اضافہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں