اسلامک یونیورسٹی

اسلام آباد،سکیورٹی خدشات کے سبب بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی 26 جنوری تک بند

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے کئی تعلیمی ادارے سکیورٹی کے پیش نظر دوسرے روز بھی بند رہے، گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی کئی جامعات اور کالجز سمیت بہت سے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن بھی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں