مریم نواز

اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے’ مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی پر زور مذمت کرتی ہوں ،اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمانوں کو ظلم و جبر کا شکار کیا جا رہا ہے ،اسلام پر امن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں ،اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق دئیے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اسلامی دنیا کے چہرے کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے،مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے اسلامی اقدار پر من و عن عمل اور ہمارا انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر ہمیں عہد کرنا ہے کی ہم بردباری، تحمل اور اخلاق حسنہ کا دامن نہیں چھوڑیں گے ۔اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کو اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں