لبنانی صدر

اسرائیل کو لبنان پر کسی بھی حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، لبنانی صدر

بیروت (عکس آن لائن ) لبنانی صدر میشال عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنان پر کسی بھی حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی صدر نے اقوام متحدہ کے رابطہ کارسے ملاقات میں کہا کہ لبنان کی خودمختاری اور اس کے اتحاد و سالمیت پر کسی بھی حملے کا جواب خود کے دفاع کے اصول کے تحت دیا جائے گا۔حملے سے پیدا ہونیوالے تمام مسائل کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔ میشال عون نے مزید کہا کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ کی قرار داد نمبر1701 کے اجرا کے بعد جھڑپوں کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں