امریکی صدر

اسرائیل پر واضح کر دیا غزہ پر قبضہ کرنا غلطی ہوگی ، بائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل-فلسطین تنازع کا واحد حل ہے اور غزہ پر قبضہ ایک غلطی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب امریکی فوج بھیجنا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں