غزہ پر بمباری

اسرائیلی کی غزہ پر بمباری سے 1354 فلسطینی شہید، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ غزہ،تل ابیب(عکس آن لائن)حماس کے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہوگئی جب کہ غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1354 تک پہنچ گئی اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے،

اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ادھرفلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1354 افراد کی شہادتوں اور6ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ پر جاری بمباری کے سبب تاحال غزہ سے دو لاکھ کے قریب فلسطینی باشندے بے گھر ہوکر کیمپوں میں پناہ گزیں ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی ہیلتھ منسٹری نے اپنے 1300 شہریوں کی ہلاکت اور 2800 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔جبکہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں