اسرائیلی صدر

اسرائیلی صدرامارات کے پہلے دورے پر ہفتے کو ابوظہبی پہنچیں گے

تل ابیب (عکس آن لائن) اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ نے 30جنوری کو متحدہ عرب امارت کا دوروزہ دورہ کریں گے اور اماراتی رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ نے کہا کہ وہ معاہد ابراہیم کے حصے کے طورپراسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے پہلے ملک متحدہ عرب امارات کا 30 اور31 جنوری کو دورہ کریں گے اور اس کے رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود2020 میں اسرائیل اور یواے ای کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ایل آل اسرائیل ایئرلائنز کے طیارے نے گذشتہ ماہ ابوظبی جانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدودہی سے پرواز کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں