ذمہ داری ادا

اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں امن کیلئے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لیے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھ بند کی گئی لیکن ہم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردوان نے نائجیرین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے متعلق عالمی رویے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے ماورا ایک غیر قانونی ریاست ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کوسبق سکھائے۔رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ نائجیریا صیہونی ظلم و بربریت کے معاملے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں