اسحق ڈار

اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 10مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 10مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس اور شریک ملزمان کے وکیل حشمت حبیب عدالت پیش ہوئے ۔وکلا کی ہڑتال ک باعث سماعت بنا کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 10 مارچ تک ملتوی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں