اسحاق ڈار ریفرنس

اسحاق ڈار ریفرنس کیس میں شریک ملزمان کی درخواستوں پر30 مارچ کو فیصلہ ہوگا

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) اسحاق ڈار ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پراحستاب عدالت 30 مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد ریفرنس کی سماعت ہوئی

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مو خرکیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریکارڈ ہونے کے باعث احتساب عدالت نے فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 30 مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو عدالت میں دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں