اسحاق ڈار

اسحاق ڈار آمدن سے زائد ریفرنس کی سماعت،نیب رپورٹ جمع نہ کرا سکا

اسلام آباد(عکس آن لائن)احتساب عدالت محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے نیب کی جانب سے گواہان کے بیانات ختم ہونے سے متعلق رپورٹ ایک بار پھر جمع نہیں کرائی جا سکی

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب ہیڈ کواٹر کو خط لکھا ہے جواب آنے تک مہلت دی جائے ریفرنس میں شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جون ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں