ہائیکورٹ

ارباب اختیار کیوں ملک میں امن و امان قائم کرنے میں آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں’ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال تیزی سے بگڑرہی ہے اور عوام بالخصوص وکلا دہشت گردی کو آئے روز نشانہ بن رہے ہیں۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر ،نائب صدر سہیل شفیق چوہدری ،سیکرٹری رائے عثمان احمد ،فنانس سیکرٹری رانا علی اختر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں عرفان خان می ایڈووکیٹ کی زمین واقعہ ڈی ایچ اے فیز 5 ایکسٹینشن لاہو رمیں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں صابر ایڈووکیٹ کے بھائی عامر ایڈووکیٹ کا گولی لگنے سے ایک گردہ ضائع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال تیزی سے بگڑرہی ہے اور عوام بالخصوص وکلا دہشت گردی کا آئے روز نشانہ بن رہے ہیں۔ ارباب اختیار کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کیوں ملک میں امن و امان قائم کرنے میں آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں