' وسیم عباس

اداکاری مشکل آرٹ ،فنکار ساری زندگی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ‘ وسیم عباس

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی ساری زندگی فن اداکاری کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی کبھی مکمل اداکار نہیں ہو سکتا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلموں سمیت تمام پلیٹ فارمزپر کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا مرکز تھا مگر چند نا اندیش لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور اسی وجہ سے بہت سارے فنکاروں کو لاہور چھوڑ کر کراچی شفٹ ہونا پڑا۔ وسیم عباس نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔ خدا کی ذات نے مجھے جو عزت اور شہرت سے نوازا ہے اس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں