سویرا شیخ

اداکارہ سویرا شیخ اپنے بھائی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لندن روانہ

لاہور(عکس آن لائن )اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ اپنے بھائی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کے بھائی اذان لندن میں مقیم ہیں اور18مارچ کو اپنے بھائی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے اداکارہ خصوصی طور پر لندن روانہ ہوئی ہیں ۔ سویرا شیخ کے بھائی مانچسٹر میں محکمہ پولیس میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

اداکارہ نے اپنے بھائی کیلئے پاکستان سے تحائف کی بھی خریداری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ اپنے بھائی اذان کی سالگرہ میں شرکت کیلئے ہر سال لندن جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں