اداکارہ سارہ خان

اداکارہ سارہ خان نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے ،

کہ وہ فلم کی ڈیمانڈ کے حساب سے نہیں چل سکتیں ،

انھوں نے اپنے لیے کچھ حدیں مقرر کررکھی ہیں جن وہ کببھی پار نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں بہت سی فلموں کے لیے پیش کش ہوئی،

لیکن وہ ایسے کردار نہیں کر سکتیں جس میں انہیں اپنے اصولوں کو توڑنا پڑے،

جس کی وجہ سے انہیں نے وہ پیش کش قبول نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم کرنیکے لیے مختصر لباس نہیں پہن سکتیں،

اورنہ ہی کسی کیساتھ قربت کے مناظر فلما سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں