اداکارہ ریما

اداکارہ ریما نے ارطغرل ڈرامے پر اپنی تنقیدکی وضاحت کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن )اداکارہ ریما جنہوں نے کچھ دن پہلے ترک ڈرامہ ارطغرل کی مخالفت کی تھی اس پر اپنی وضاحت دیدی۔ اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ میں ترک ڈرامہ ارطغرل کے خلاف ہرگز نہیں ہوں، ترکی نے بہت زبردست ڈرامہ بنایا ہے، میں دنیا میں کہیں بھی اچھے ٹیلنٹ اور ڈراموں کے خلاف نہیں ہوں ، بے شک وہ ترکی یا سعودی عرب بنائے یا ہمارا کوئی دشمن ملک، میں ٹیلنٹ کی ہمیشہ معترف ہوں۔

اداکارہ ریما نے مزید کہا کہ میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔اسلئے ایک بارٹر سسٹم کے تحت ایسے ڈرامے نشر کئے جائیں یعنی اگر ہم ترکی کا کوئی ڈرامہ نشر کریں تو جواب میں ترکی ہمارا کوئی ڈرامہ نشر کرے جس سے پی ٹی وی کو ریونیو ملے اور مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔

اداکارہ ریما نے سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین سے کہا کہ خدارا کسی بات کو غلط انداز میں رنگ دینے کی بجائے دیکھا کریں کہ وہ بات کس انداز میں کی گئی ہے اور میری نیت کیا تھی۔ میں ترک ڈرامہ سیریل کے ہرگز خلاف نہیں ہوں۔ کسی چیز کو غلط رنگ میں پیش کرنا بھی گناہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں