عادل راجا

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا یوٹیوبر عادل راجا لندن میں گرفتار

لندن (عکس آن لائن) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے الزام میں یوٹیوبر عادل راجا کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عادل راجا کو لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتارکیا گیا۔

عادل راجا کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج ہے۔ عادل راجہ یو ٹیوب پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا اور اس کے خلاف پاکستان میں دہشتگردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ عادل راجہ کیخلاف دو دن قبل تھانہ رمنا میں انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ اسلام آباد کے شہری محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں