ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے جس کے تحت اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام کے تحت تین کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن کے تحت مستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، مستحقین کو رقم فراہم کرنے والے مراکز میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے مراکز میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور کوشش کی گئی ہے کہ مراکز میں رش نہ لگے۔ پروگرام کے تحت جن افراد میں امداد تقسیم کی گئی ہے ان کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ بڑا پروگرام ہے کچھ حقداروں کو امداد نہ ملنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر امدادی رقم کی ترسیل میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں