احد رضا میر

احد رضا میر ایک اور ویب سیریز ”ورلڈ آن فائر” میں کاسٹ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ”ریزیڈینٹ ایول” کا حصہ بننے کے بعد انہیں ایک اور ویب سیریز میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔احد رضا میر معروف ویب سیریز ”ورلڈ آن فائر” کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ”راجب” نامی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔سیریز کے دیگر نئے کرداروں میں مارک بونر (گلٹ، لائن آف ڈیوٹی) سر جیمز ڈینیمیر کا کردار نبھائیں گے اور گریگ سلکن (رن ویز، پریٹی اسمارٹ) ڈیوڈ نامی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

”ورلڈ آن فائر” اکتوبر 1940 میں جنگ عظیم کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے، یہ ویب سیریز عام لوگوں کی نظروں سے دوسری جنگ عظیم کی کہانی سناتی ہے جن کی زندگیاں جنگ کے سبب افراتفری کا شکار ہوئیں، سیریز کا دوسرا سیزن اس کے خالق پیٹر بوکر، ریچل بینیٹ اور میٹ جونز کی لکھی ہوئی 6 چھ نئے اقساط پر مشتمل ہوگا۔واضح رہے کہ پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز میں اداکاری دکھانے سے قبل احد رضا میر کینیڈا میں رہائش کے دوران برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان میں شاندار اداکاری کے بدولت ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں