متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں روزانہ پانچ ہزارافراد کو سائنو فارم کی ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل

ابوظہبی(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں مقیم مکینوں اور شہریوں میں پانچ ہزار کو روزانہ سائنو فارم کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس ضمن میں متعلقہ فرم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای میں صحتِ عامہ کی خدمات مہیا کرنے والی بڑی فرم وی پی ایس ہیلتھ کیئر کو 19کی ویکسین لگانے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔اس اعلان سے چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے چین کی سرکاری کمپنی سائنو فارم کی تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔یہ ویکسین کرونا وائرس کیعلاج میں 86 فی صد موثر ثابت ہوئی ہے۔وی پی ایس ہیلتھ کیئر نے ابو ظبی ، مصفح، العین اور الظفرا میں ویکسین لگانے کے لیے 18 اسپتال اور طبی مراکز قائم کیے ہیں۔وی پی ایس کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیل دیبونی نے کہا کہ ہم نے پانچ ہزار افراد کو روزانہ کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے ایک مضبوط ڈھانچا قائم کیا ہے۔ ہم اس صلاحیت کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں