ٹیکسٹائل ایکسپورٹ

آپٹما کی ٹیکسٹائل کی صنعت کی بندش بارےمیڈیا میں زیرگردش خبر کی تردید

اسلام آباد۔ (عکس آ ن لائن):آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) نے 30 دسمبر2022 سے ٹیکسٹائل کی صنعت کی بندش کے حوالے سے میڈیا میں زیرگردش خبر(فیک نیوز )کی سختی سے تردید کی ہے۔پیرکویہاں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہدستارکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اس حوالے سے پراپیگنڈہ ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مکتوب کی بنیاد پرقیاس آرائیوں اورمفروضوں پرمبنی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ مذکورہ مکتوب میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے حوالے سے زمینی صورتحال اورآپریشنل مسائل کی وضاحت کی گئی تھی۔

بیان میں کہاگیاہے کہ آپٹما ملک کودرپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اورقوم وملکی خودمختاری کے حوالے سے اپناکرداراداکررہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تمام شراکت داروں کوملک کومشکل وقت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا اور بے بنیاد پراپیگنڈے سے خود کوعلیحدہ رکھنا چا ہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں