حماد اظہر

آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک صورتحال نظر آرہی ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ارباب اختیار اس گھبراہٹ میں مبتلا ہیں کہ عوام کو سڑکوں پر کون نکالے گا اور اسے کیسے روکا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ جبکہ سوچنا ان کو یہ چاہیے کہ مہنگائی کی ماری خود سڑکوں پر نکلی عوام کس کی بات سننے کو تیار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں