مینگوملی

آم کے درختوں پرحملہ آور ہونے والا مینگوملی سب سے خطرناک ومعاشی نقصان پہنچانے والا کیڑاہے، زرعی ماہرین

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا کہ آم کے درختوں پرحملہ آور ہونے والے 70 سے زائد اقسام کے کیڑوں میں مینگوملی سب سے خطرناک اور معاشی نقصان پہنچانے والا کیڑاہے لہذاباغبانوں کو باغات کی مناسب دیکھ بھال اور فوری تدارکی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اس کیڑے سے بچاو کے لئے جو آم کے علاوہ سنگترےمالٹےشہتوت بیرامرود اور جامن سمیت تقریبا 70درختوں پربھی حملہ آور ہوتاہے فوری مناسب انتظامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں وسیع رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے مگر ہمارے اکثر باغبان تحفظ نباتات کے بارے میں سفارشات پرعمل نہیں کرتے جس سے باغات کو بھاری نقصان پہنچتاہے مینگوملی بگ کیڑا مئی تک متحرک رہتاہے اورسال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں گزارتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں