آم کے باغبانوں

آم کے باغبانوں کو ہرقسم کی پھوٹ کاٹنے اور زرعی زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)آم کے باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ماہ نومبر کے دوران آم کے باغآت کی آبپاشی بند رکھیں اور پودوں پر نئی منزلیں نہ نکلنے دیں نیز رواں ماہ کے دوران ہر قسم کی پھوٹ کو کاٹنے کے علاوہ موثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں ماہ جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھنا چاہیے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہو کر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھاو بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان پودے میں غیر ضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اور پودے میں نئی آنے والی پھوٹ کی چیکنگ اور اس کی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ اگلے ماہ دسمبر کے آخر تک کھادیں ڈالنے کا عمل بھی مکمل کر لیں تاکہ پودے کی بہتر پیداوار میں مددمل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں