آمنہ الیاس

آمنہ الیاس نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ نے لکھا ہے کہ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

‘آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘براہ کرم آپ اپنی ویکسی نیشن کروائیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘جتنی جلدی آپ کورونا ویکسین لگوائیں گے اتنی جلدی ہماری زندگی معمول پر آجائیگی۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں