جوڈیشل ریمانڈ

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی مزید مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر سماعت کی۔ نیب حکام نے بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں جس کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کو لیگی رہنما کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی مزید مہلت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں