ضلع ننکانہ

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع بھر کی تمام ملازمین تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں دفاتر کی تالہ بندی کی اور ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس سے بیری والا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایپکا حاجی محمد اکرم گجر، ڈاکٹر سیدولادت علی شاہ اور پنجاب ٹیچر یونین کے صدر منیر انجم نے کی جبکہ ریلی میں ضلع بھر کے تمام محکموں سے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،

شرکاءریلی نے مختلف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ سمیت دیگر مطالبات درج تھے اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف الاﺅنسز کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، یوٹیلیٹی الاﺅنس، سول سیکرٹریٹ الاونس، ایگزیکٹو الاﺅنس، ٹیکینکل الاونس و دیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں، درجہ چہارم ملازم کو سکیل نمبر 5دیا جائے اور پروموشن کوٹہ 50 فیصد کرنے کے علاوہ تعلیم میٹرک رکھی جائے،

ہاوس رینٹ الاﺅنس نئے پے سکیل پر 60فیصد پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق دیا جائے ،میڈیکل الاو¿نس اور کنوینس الاونس میں اضافہ کیا جائے انہوں نے مزیدمرکزی و صوبائی قائدین ایپکا کی کال پر ہر منگل کو اپنے اپنے ضلع بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو منظور نہ کیا تو 10فروری کو پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کے سامنے احتجاج دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں