اشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

لاہور (عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشر ف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر طرح کا بوجھ عوام کے کندھوں پر منتقل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، حالیہ اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگااورپسے ہوئے طبقات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفترمیں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت غیر ملکی قرضوں کے حصول کیلئے عالمی اداروں کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام کو زندہ در گور کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات او رایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر طرح کے کاروبار پر مرتب ہوں گے جس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے اور حکومت ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کے بم برسارہی ہے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی کی صورت میں وصول کیا جانے والا اپنا منافع کم کرے اور قیمتوں میں کم از کم25سے30روپے فی لیٹر کمی کر کے انہیں دو سال کے لئے منجمد کیا جائے تاکہ عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ مہنگائی او ربیروزگاری کی وجہ سے حالات انتہائی ابتر ہو رہے ہیں اور آنے والے دن اچھے حالات کی خبر نہیں دے رہے اس لئے حکومت سارا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

Attachments area

اپنا تبصرہ بھیجیں