آلو

آلوکی فصل کونقصان سے بچانے، اچھی پیداوار کیلئے اسپرے کیاجائے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ آلوکی فصل کا بغورمعائنہ کرتے رہیں،

اورکسی کیڑے یا بیماری کے حملے کی صورت میں فوری مناسب زہروں کاسپرے کیاجائے،

تاکہ آلوکی فصل کونقصان سے بچانے سمیت اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ آبپاشی کا مناسب خیال اور بروقت گوڈی اچھی پیداوارکی فراہمی کی ضامن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیج کیلئے بھی آلو کی مخصوص فصل کا باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھناچاہئیے،

اور اگرکسی جگہ پر کسی بیماری‘کیڑے یا وائر س سے متاثرہ کوئی پودانظرآئے،

تو اسے احتیاط سے اکھاڑکرفوری طورپر ضائع کردیناچاہئیے تاکہ اس سے دیگر پودے متاثرنہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ ہمہ وقت کاشتکاروں کی معاونت کے لئے حاضر ہے،

لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ان سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں