شیخ رشید

آصف زرداری پر سنگین الزامات،شیخ رشید کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے سماعت کی، شیخ رشید احمد اپنے وکلا سردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کہاکہ شیخ صاحب پہنچ گئے ہیں، طبیعت کیسی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی پہنچ گیا، طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ دلائل ہونے ہیں اس کیس میں، جس پر وکیل سردار شہباز نے بتایا کہ سینئر کونسل سردار عبدالرازق نے دلائل دینے ہیں، وہ ہائی کورٹ الیکشن میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں