اعتزاز احسن

آصف زرداری مرد آہن ہیں ، نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، اعتزاز احسن

کراچی(عکس آن لائن) رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جب کہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے، آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے تھے،آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں، جب کہ 2000 میں نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کر کے مذاکرات کیے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے ضمانت کے لیے منع کردیا، آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے، مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے،

اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے تاہم عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط، وہ مختلف بات ہے، آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، ملکِی حالات بہت خراب ہیں تاہم معاملات مارشل لا کی طرف جاتا نہیں دیکھ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں