جنگلات میں لگی آگ

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو

کینبرا (عکس آن لائن)آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر تاحال قابونہ پایاجاسکا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز ،وکٹوریا، کوئنز لینڈ، ساوتھ آسٹریلیا کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا۔جنگلاتی آگ سے اب تک چارافراد ہلاک ہو گئے جبکہ 400سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔حکام نیوساوتھ ویلز میں 140مقامات پرجنگلات میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ تیز ہوائیں آگ مزید بھڑکانے کا سبب بن رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں