جنگلاتی آگ

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ شدید ہو گئی، دوافراد ہلاک، درجنوں زخمی

کینبرا(عکس آن لائن)آسٹریلوی جنگلاتی علاقے میں لگی شدید آگ سے جھلس کر کم از کم دو افراد ہلاک اور تین سے زائد زخمی ہو گئے ۔ اب تک یہ پھیلتی ہوئی آگ ڈیڑھ سو مکانوں کو خاکستر کر چکی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیو ساتھ ویلز میں کم از کم ستر مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے حکام نے پندرہ سو فائر فائٹرز کو طلب کر رکھا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔ فائر سروس کمشنر نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ریسکیو ورکرز ممکنہ ہلاک شدگان کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں