وسیم خان

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں میرا بھی کریڈٹ ہے،وسیم خان

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ان کا بھی کریڈٹ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا کریڈٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے میں میرا بھی کردار ہے، یہ کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔

وسیم خان نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ فینز اور ساتھ پی سی بی کیلئے بھی باعث مسرت ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ا?سٹریلوی ٹیم کا دورہ بہت ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی ٹیموں کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں