شیری رحمن

آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،شیری رحمن

اسلا م آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،120 دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس ”اصلاحات”نہیں کہلاتا، آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار تباہی مچا کر اب راہ فرار کی تلاش میں ہے، آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،آرڈیننس کی مدت صرف 120 دن ہوتی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ 120 دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس اصلاحات نہیں کہلاتا۔

انہوںنے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی اپوزیشن کو نہیں تحریک انصاف کے ارکان کو دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے ہی ارکان سے بلیک میل ہو رہی ہے، اکثریت کھونے کے بعد حکومت کی کوئی ساکھ نہیں بچی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو ویکسین اور وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہے، کام نا کرنے والی ووٹنگ مشین نہیں، حکومت اپنی ترجیحات درست کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں