آرمی چیف

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (عکس آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان سے متعلق پیشہ ورانہ امور ،داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستان میں تشدد کے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کیخلاف یکجا ہے اور ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پشاور کے مدرسے میں ہونے والا دہشتگردی کا حالیہ واقعہ بھی زیر بحث آیا اور اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کودوہرایا کہ امن وامان اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جو عناصر اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی بھی ہوگی اور ان کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائیگا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی خاص طورپر بعض سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے قومی سلامتی اور دفاعی اداروں کی قیادت کو نشانہ بنانے پر تشویش کااظہار کیاگیااور وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی اور بعض عناصر اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے اداروں پر بے جا تنقید کررہے ہیں حالانکہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمارے اداروں کی قربانیوں کو پوری قوم سراہ

اپنا تبصرہ بھیجیں