نادیہ حسین

آج کل ماڈلز کا انتخاب کرنے کیلئے کوئی معیار نہیں رہا، نادیہ حسین

کراچی (عکس آن لائن) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ آج کل کی بہت سی نوجوان فیشن ماڈلز کی کلاس یا کوئی متاثر کن شخصیت نہیں ہے، ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا۔نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اْنہوں نے آج کل کے فیشن ماڈلز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ’پہلے تقریباََ 70 سے 80 فیصد ماڈلز تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے’۔اْنہوں نے کہا کہ’اس کے بعد ہر قسم کی لڑکیاں اس پیشے کا حصہ بن گئیں، یہاں تک کہ کونسل کے اراکین کو بھی اس بات کی پرواہ نہیں کہ وہ ان پڑھ ہیں یا ان کا قد ماڈلنگ کے حساب سے مناسب نہیں ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’اب فیشن ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا’۔اْنہوں نے کہا کہ’آپ یہ بتائیں کہ ایک ساتھ 40 ماڈل کہاں سے ملیں گے؟’۔نادیہ حسین نے کہا کہ ‘ پہلے ایک شو کیلئے صرف 20 ماڈلز کو منتخب کیا جاتا تھا’۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، ان کی کوئی کلاس یا شخصیت نظر نہیں آتی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں