حبا بخاری

آج بھی ایسے بہت سارے موضوعات ہیں جن پر قلم نہیں اٹھائی گئی ، حبا بخاری

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی ایسے بہت سارے موضوعات ہیں جن پر ابھی قلم نہیں اٹھائی گئی ، بالخصوص جو بچیاں کسی معذوری کا شکار ہو جاتی ہے انہیں کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں انہیں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اجاگر کرنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی لڑکی کسی حادثے میں جسمانی طور پر معذور ہو جائے تو اسے زندگی میں کون اپناتا ہے ، پہلے تو اس کے لئے کوئی رشتہ نہیں آتا اگر رشتہ آ بھی جائے تو وہ ایسا ہوتا ہے جس سے زندگی مزید بوجھ بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں روایتی کہانیاں نوک پلک کر کے پیش کرنے کی بجائے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے موضوعات ہیں جن پر ڈرامہ سیریلز اور فلمیں بن سکتی ہے اور اس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ سر انجام دیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں