آئی سی سی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر آگیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرتے ہوے دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کا چوتھا اور پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں