آئی سی آئی پاکستان

آئی سی آئی پاکستان کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 123.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران آئی سی آئی پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 123.75 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران آئی سی آئی پاکستان کو 1.85 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ء کے لئے کمپنی کی خالص آمدن 0.82 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی سی آئی پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 123.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں