مولانافضل الرحمن

آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، مولانافضل الرحمن

کراچی(عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کیئے گئے، ہم مدارس کے طلبا کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، ہم نے بے خوف ہو کر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے جسے لانے کے لیے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہاکہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے تنہا 14 ملین مارچ کیئے، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے ،جس کا مقصد پاکستان کو خطے میں تنہا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں