ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کے ‘دی کرائون’ کا حصہ بننے کی تصدیق

کراچی (عکس آن لائن)رواں برس جنوری میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہمایوں سعید متنازع ترین نیٹ فلیکس کی اوریجنل سیریز ‘دی کراو?ن’ کے پانچویں سیزن میں جلوہ گر ہوں گے۔مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد متعدد پاکستانی شوبز شخصیات اور صحافیوں نے ہمایوں سعید کو ‘دی کراو?ن’ کا حصہ بننے پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، تاہم اداکار نے خود اس حوالیسے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔نیٹ فلیکس سمیت ‘دی کراو?ن’ کی ٹیم نے بھی ہمایوں سعید کو ویب سیریز کا حصہ بنانے کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن اب ایک شوبز ویب سائٹ نے اس کی تصدیق کردی۔ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ ہمایوں سعید ‘دی کراو?ن’ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کریں گے، جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر لیڈی ڈیانا فدا تھیں۔

پانچویں سیزن میں شہزادہ چارلس کا کردار ڈومنک ویسٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ ان کی دوسری اہلیہ کمیلا پارکر کا کردار اولیویا ولیمز ادا کریں گی۔پانچویں سیزن مین امیلڈا اسٹانٹون ملکہ برطانیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی، اس سیزن میں دو سے زائد برطانوی وزرائے اعظم کے کردار بھی دکھائے جائیں گے جب کہ دیگر متعدد شاہی محل کی شخصیات بھی دکھائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں