چیف کا اعلان

ہمارا کوئی فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوگا، نیٹو چیف کا اعلان

برسلز (عکس آن لائن) نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنی افواج یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کرے اور اپنی فورسزکا انخلا کرائے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادی یوکرین کی فوجی و مالی مدد سمیت انسانی امداد کی بھی حمایت کررہے ہیں مگر نیٹو کی فوج یوکرین نہیں جائے گی۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں بنے گا، اس لیے یوکرین میں اپنی فوج اور لڑاکا طیارے نہیں بھیجے گا،نیٹو ایک دفاعی اتحادی ہے جوروس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔دوسری جانب پولینڈ نے بھی جنگ میں شامل نہ ہونے کا ا اعلان کردیا ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن اوریوکرینی صدر کی آدھا گھنٹہ فون پر گفتگو ہوئی جس میں یوکرینی صدر نے پابندیوں اوردفاع امداد پر بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں