salman-khan

کیا سلمان خان نے منگنی کرلی؟ انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی

ممبئی (عکس آن لائن)نامور بھارتی اداکار سلمان خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی کہ کیا انہوں منگنی کرلی ہے؟سلمان خان کی ابوظبی سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جہاں وہ آئیفا ایوارڈز کے لیے موجود ہیں اور شو سے قبل ساتھی سلیبریٹیز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں چٹ چیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔اسی دوران سلمان خان خان کا ہاتھ نگاہوں کا مرکز بن گیا، لیکن اس مرتبہ اس کی وجہ ہاتھ میں موجود بریسلیٹ نہیں بلکہ ایک انگوٹھی ہے۔

درمیانی انگلی میں پہنی ہوئی اس انگوٹھی کو دیکھ کر مداح چونک گئے اور یہ خیال کرنے لگے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی۔تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی انگلی میں موجود یہ انگوٹھی انہیں ان کے والد سلیم خان نے تحفے میں دی تھی۔ انہیں ہی نہیں بلکہ سلیم نے سلمان کے علاوہ اپنے دونوں چھوٹے بیٹوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی ایسی ہی انگوٹھیاں بطور تحفہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں