اسد عمر

کپتان اور اسکی ٹیم میدان میں آ گئی ‘ہر مقابلے کےلئے تیار ہے‘ اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کےلئے تیار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سیالکوٹ کے تمام رہنما اور کارکن خصوصی طور پر عثمان ڈار کو انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغیر سیالکوٹ میں اتنے لوگ نکل آئے تو سوچیں کہ ان کے ساتھ ڈی چوک پر عوام کس تعداد میں ہوں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے ، جس کے بعد وزیر اعظم عوامی جلسوں میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں