کورونا وائرس

کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ڈیلٹا ویریئنٹ جرمنی میں تیزی سے پھیلنے لگا

برلن (عکس آن لائن)کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ڈیلٹا ویریئنٹ جرمنی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدی امراض پر نظر رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹوٹ نے بتایاکہ 21 سے 27 جون کے دوران ملک میں نئے کورونا انفیکشنز میں سے 59 فیصد اس ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز تھے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔

ڈیلٹا ویریئنٹ کورونا کی اصل شکل کی نسبت زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے۔ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں سامنے آنے والے ویریئنٹ فی الحال جرمنی میں موجود نہیں ہیں۔ جرمنی میں کووڈ انیس اب تک 91 ہزار سے زائد جانیں لے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں